سورۃ الضحی (صبح)

سورۃ الضحی قرآن مجید کا ۹۳واں باب ہے، جو مدینہ میں نازل ہوا۔ یہ ۱۱ آیات پر مشتمل ہے اور صبح کی روشنی کا ذکر کرتی ہے، اور پیغمبر محمد (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دیتی ہے، لوگوں کو شکر کرنے اور نیک عمل کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

ترجمہ: سورۃ الضحی (چمکنے والی صبح) سُورَة الضحى

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

وَالضُّحَىٰ ١

آفتاب کی روشنی کی قسم (۱)

وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ٢

اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے (۲)

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ٣

کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا (۳)

وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ ٤

اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے (۴)

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ٥

اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے (۵)

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ ٦

بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) (۶)

وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ ٧

اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا (۷)

وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ ٨

اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا (۸)

فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ٩

تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا (۹)

وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ ١٠

اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا (۱۰)

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ١١

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا (۱۱)