سورۃ الفاتحہ (ابتداء)

سورۃ الفاتحہ قرآن مجید کا پہلا باب ہے جو مکہ میں نازل ہوا۔ یہ ۷ آیات پر مشتمل ہے اور اسلام میں سب سے اہم سورۃ مانی جاتی ہے، جو ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔

ترجمہ: سورۃ الفاتحہ (ابتداء) سُورَة الفاتحة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ١

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (۱)

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ٢

سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے (۲)

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ٣

بڑا مہربان نہایت رحم والا (۳)

مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ٤

انصاف کے دن کا حاکم (۴)

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ٥

(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں (۵)

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ٦

ہم کو سیدھے رستے چلا (۶)

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ٧

ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے (۷)