ترجمہ: سورۃ العصر (زمانہ) سُورَة العصر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
وَالْعَصْرِ ١
عصر کی قسم (۱)
إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ ٢
کہ انسان نقصان میں ہے (۲)
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ٣
مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے (۳)