ترجمہ: سورۃ الفلق (صبح کی روشنی) سُورَة الفلق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ١
کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (۱)
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ٢
ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی (۲)
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ٣
اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے (۳)
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ٤
اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے (۴)
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ٥
اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے (۵)