سورۃ التكاثر (دنیاوی بڑھوتری)

سورۃ التكاثر قرآن مجید کا ۱۰۲واں باب ہے، جو مدینہ میں نازل ہوا۔ یہ ۸ آیات پر مشتمل ہے اور انسانوں کے درمیان دنیاوی مال و دولت اور شہرت کی حصول کے لئے ہونے والی مسابقت کو بیان کرتی ہے، اور لوگوں کو آخرت کی طرف توجہ مرکوز کرنے اور دنیاوی خواہشات سے بچنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ترجمہ: سورۃ التکاثر (زیادہ کی خواہش) سُورَة التكاثر

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ١

(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا (۱)

حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ٢

یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں (۲)

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ٣

دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۳)

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ٤

پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۴)

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ ٥

دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) (۵)

لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ ٦

تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے (۶)

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ٧

پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا ) (۷)

ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ٨

پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی (۸)