ترجمہ: سورۃ الکوثر (خیر کثیر) سُورَة الكوثر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ١
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے (۱)
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ٢
تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو (۲)
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ٣
کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بےاولاد رہے گا (۳)