ترجمہ: سورۃ الفیل (ہاتھی) سُورَة الفيل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ ١
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا (۱)
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ ٢
کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا) (۲)
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ٣
اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے (۳)
تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجِّيلٍ ٤
جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے (۴)
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَأْكُولٍ ٥
تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس (۵)