سورۃ الناس (لوگ)

سورۃ الناس قرآن مجید کا آخری، یعنی 114واں باب ہے، جس میں 6 آیات ہیں۔ یہ ایک دعا ہے جو ہر قسم کے شر اور نقصان سے بچاؤ کے لیے اللہ کی پناہ مانگنے کی تاکید کرتی ہے۔ نیچے اس سورت کی آیات درج ہیں۔

ترجمہ: سورۃ الناس (لوگ) سُورَة الناس

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ١

کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (۱)

مَلِكِ النَّاسِ ٢

(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی (۲)

إِلَٰهِ النَّاسِ ٣

لوگوں کے معبود برحق کی (۳)

مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ٤

(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے (۴)

الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ٥

جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے (۵)

مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ٦

وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے (۶)