سورۃ الہمزہ (غیبت کرنے والا)

سورۃ الہمزہ قرآن مجید کا ۱۰۴واں باب ہے، جو مدینہ میں نازل ہوا۔ یہ ۹ آیات پر مشتمل ہے اور ان لوگوں کو خبردار کرتی ہے جو غیبت کرتے ہیں، دوسرے لوگوں پر بہتان لگاتے ہیں اور اپنے مال و دولت اور حیثیت پر فخر کرتے ہیں، اور اس طرح کے اعمال کی سزا کو بیان کرتی ہے۔

ترجمہ: سورۃ الهمزہ (طعنہ دینے والا) سُورَة الهمزة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ ١

ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (۱)

الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ ٢

جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (۲)

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ ٣

(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (۳)

كَلَّا ۖ لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ ٤

ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (۴)

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ ٥

اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ (۵)

نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ ٦

وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (۶)

الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ ٧

جو دلوں پر جا لپٹے گی (۷)

إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ ٨

(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے (۸)

فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ ٩

(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں (۹)